حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان ،پہلے مرحلے میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کوفی کس 25ہزار کی پہلی قسط کی ادائیگی کا آغاز
ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:09
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب متاثرین سیلاب کے لیے مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں امدادی پیکج فراہم کر رہی ہے ۔پہلے مرحلے میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کو انکے مکانوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے فی کس 25ہزار کی پہلی قسط کی ادائیگی کا آغاز ہو رہا ہے۔
یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے پریس کلب کے عہدہ داروں اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک وفد کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی جس نے چئیرمین یعقوب شہزاد امر اور سیکرٹری عبدالجبار رضا انصاری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
ڈی سی او حافظ آباد نے بتایا کہ امدادی پیکج کے دوسرے مرحلے میں فیصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو امدادی رقم کی ادائیگی 20اکتوبر سے شروع کر دی جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی رقوم کی نادرا ریکارڈ کے مطابق شفاف طریقے سے تقسیم کے لیے متاثرہ علاقوں میں قادر آباد کالونی ،ونیکے تارڑ کے ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکولوں ،دیہی مرکز صحت جلال پور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے بوائز ہائی سکول نمبر 1اور نمبر 2میں خصوصی سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر بنک آف پنجاب ،نادرا اور دیگر سرکاری محکمو ں کے متعلقہ افسران ریکارڈ کی تصدیق کے بعد متاثرین کو فی کس 25ہزار کی امداد فراہم کریں گے۔ڈی سی او نے سیلاب کے دوران صوبائی و ضلعی حکومتوں کی جانب سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں میڈیا کے مثبت اور تعمیری کوریج کو سراہتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تمام نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی شکایات ،تجاویز اور مثبت تنقید سے بھی صورتحال میں مسلسل بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔اس موقع پر پریس کلب کے عہدہ داروں اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں تمام ممکنہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کھانے کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں دہشت کا نیا سبب
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑسے انکے والد کی وفات پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی
-
پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں: مریم نوازشریف
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
ملک میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے نیچے آ گئی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری
-
پاکستان اورایران کی جانب سے لائزون افسران کی تقرری کر دی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.