سابق امر یکی صدربل کلنٹن نانا بن گئے ، بیٹی چیلسی کے ہا ں بیٹی کی پیدا ئش

اتوار 28 ستمبر 2014 15:19

سابق امر یکی صدربل کلنٹن نانا بن گئے ، بیٹی چیلسی کے ہا ں بیٹی کی پیدا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی اکلوتی بیٹی چیلسی نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے ، جس پر تمام فیملی بہت خوش ہے ، نومولود کا نام شارلیٹ رکھا گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چونتیس سالہ چیلسی کلنٹن کے شوہر مارک نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی تھی۔ بچی مقررہ ممکنہ وقت سے چار روز پہلے پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی نواسی کی آمد کی خبر بعد میں خود اعلان کی۔ خبر سنتے ہی بل کلنٹن بیٹی سے ملنے ہسپتال آ گئے تھے۔ چیلسی کی والدہ ہیلری دوسری بار صدارتی امیدوار بننے کی مہم شروع کرنے والی ہیں اوران کا کہنا ہے وہ اپنی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے سے قبل اپنی بیٹی کی طرف سے خبر سننے کی منتظر تھیں۔ بہر کیف نا نا اورنا نی بننے پر دونوں بہت ہی خوش ہیں۔