کاتالونیا کا اسپین سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا متنازعہ اعلان

اتوار 28 ستمبر 2014 16:13

کاتالونیا کا اسپین سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا متنازعہ اعلان

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء)اسپین میں کاتالونیا کے صدر نے نومبر میں اس بارے میں ایک عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کہ آیا ملک کے اس امیر ترین خطے کو ایک آزاد ریاست ہونا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاتالونیا کے صدر آرٹْوٴر ماس نے اعلان کیا کہ اس خطے کی باقی ماندہ اسپین سے ممکنہ آزادی کے لیے عوامی ریفرنڈم نو نومبر کو کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پر میڈرڈ میں ہسپانوی حکومت نے بلاتاخیر خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام غیر آئینی ہو گا۔ اسپین کی نائب وزیر اعظم سائنز دے سانتاماریا نے واضح کر دیا کہ میڈرڈ کاتالونیا میں ایسے کسی ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت نہیں دے گا۔ 7.5 ملین کی آبادی والا کاتالونیا اسپین کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہسپانوی ریاست کو اس کی مجموعی آمدنی کا پانچواں حصہ اسی خطے سے حاصل ہوتا ہے۔