محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کھیل کے قوانین کے مطابق نہیں امپائر نے وارننگ جاری کر دی
حفیظ چاہیں تو بی سی سی آئی کی مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق کمیٹی سے مدد کی درخواست کرسکتے ہیں رپورٹ
اتوار 28 ستمبر 2014 16:36
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بارے میں امپائرز نے رپورٹ کردی ہے کہ وہ کھیل کے قوانین کے مطابق نہیں میڈیا رپور ٹ کے مطابق محمد حفیظ جو آف اسپن بولنگ کرتے ہیں چیمپینز لیگ میں لاہور لائنز اور ڈولفنز کے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں بولنگ کرتے ہوئے مشکوک ایکشن کی زد میں آئے جس کے بارے میں امپائرز کمار دھرنا سینا اور ونیت کلکرنی نے رپورٹ کی ۔
اسی میچ میں ڈولفنز کے بولر سبرائن کے بولنگ ایکشن کو بھی امپائرز نے قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے۔محمد حفیظ لاہور لائنز کے دوسرے بولر ہیں جن کے بولنگ ایکشن پر چیمپینز لیگ میں اعتراض سامنے آیا ان سے قبل عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی رپورٹ ہوچکا ہے۔(جاری ہے)
مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق چیمپینز لیگ کی پالیسی کے مطابق محمد حفیظ کو وارننگ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور وہ کھیل سکتے ہیں تاہم اگر ان کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں امپائرز نے دوبارہ رپورٹ کردی تو وہ اس ٹورنامنٹ اور بی سی سی آئی کے تحت ہونے والے کسی بھی میچ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔
محمد حفیظ اگر چاہیں تو بی سی سی آئی کی مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق کمیٹی سے مدد کی درخواست کرسکتے ہیں یہ دوسرا موقع ہے کہ محمد حفیظ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں۔جنوری 2005میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین میں کھیلے گئے میچ میں امپائرز روڈی کرٹزن اور پیٹر پارکر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ کی تھی جس کے بعد انہیں اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی کے عمل سے گزرنا پڑا تھامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.