دھرنے والوں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے دونوں فریقوں کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سراج الحق،حکومت کو زیادہ لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ ان کی ذمہ داری زیادہ ہے، ہالا میں مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 28 ستمبر 2014 23:32

دھرنے والوں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے دونوں فریقوں ..

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنے والوں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے دونوں فریقوں کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔حکومت کو زیادہ لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ ان کی ذمہ داری زیادہ ہے۔وہ آج دوپہر ہالا میں مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

وہ سندھ کے دورے کے موقع پر آج مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کے بھائی مخدوم نوید الزماں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر درگاہ پیر جھنڈو شریف کے گدی نشین یاسین شاہ راشدی ، جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، قیم صوبہ سندھ ممتاز سہتو، صوبائی نائب امیراء محمد حسین محنتی،پروفیسرنظام الدین میمن، عبدالغفارعمراور دیگر رہنما بھی موجود تھے،دھرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ جلوس دھرنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کا کوئی مقصد تو ہونا چاہیئے۔ وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ہمارے جرگے کے نتیجے میں حالات میں تبدیلی آئی ہے، کل جو لوگ ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔آج آرام سے دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ اور ان مذاکرات کی وجہ سے عمران خان کو کنٹینر سے نکلنے کا موقع ملا ہے۔ مزاکرت جاری رہیں گے تو ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگا،وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کرنے والوں کو درمیان کا یک راستہ نکالنا ہوگا۔ سیاسی میدان میں یہ نہیں ہوسکتا کہ کسی کی قبر پر تاج محل تعمیر کیا جائے، کچھ دو اور کچھ لو کے اصول پر عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :