آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرانا ہوں گے: اسحاق ڈار
پیر 29 ستمبر 2014 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن کے حکام انتخابی اصلاحات کمیٹی کو گذشتہ عام انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ کمیٹی نے اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ بچ جانے والے 3 کروڑ بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ بھی سوالیہ نشان بن گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے انتخابات 2013 کے بارے میں حقائق نامہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف تو نہیں تھے تاہم ماضی کے مقابلے میں بہتر تھے ۔ عالمی مبصرین نے بھی اس کی تائید کی۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کیلئے 18 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپر چھاپے گئے اور بچ جانے والے پیپرز ڈسٹرکٹ ٹریژری میں جمع کرا دیئے گئے تھے جن کے ریکارڈ کا انہیں علم نہیں۔(جاری ہے)
دھاندلی کا الزام لگانے والے مناسب فورم پر الزامات ثابت کریں۔
ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن اظہر حسین شمیم نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر ہاتھوں سے نمبرنگ کے باعث الیکشن کا عمل مشکوک ہوا۔ بیلٹ پیپرز اردو بازار سے نہیں چھپوائے گئے تاہم نمبرنگ اور بائینڈنگ کیلئے نجی شعبے سے 34 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج کے اجلاس کے بعد الیکشن 2013 کا کوئی جواز نہیں رہا۔ اگلا سال الیکشن کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ دھاندلی کی وجہ سے پچاس فیصد نشستوں پر انتخابی عذر داریاں داخل کی گئیں۔ انتخابی اصلاحات کے ذریعے خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرانا ہونگے جبکہ مقناطیسی سیاسی استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ قوم کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا آئندہ اجلاس جمعرات کو ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.