فیصل آباد ، موسم سرما کی سبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی تیاری بارے دو روزہ ٹریننگ یکم اکتوبر کو شروع ہوگی

منگل 30 ستمبر 2014 13:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) شعبہ سبزیات ،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے زیر اہتمام موسم سرما کی سبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی تیاری بارے دو روزہ ٹریننگ یکم اور2اکتوبر 2014کو لائبیریری ہال میں منعقدہوگی ۔ اس ٹریننگ کا افتتاح ڈاکٹر عابد محمودڈائریکٹرجنرل ایگری کلچر ریسرچ پنجاب ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کریں گے۔

اس ٹریننگ میں پنجاب کے تمام اضلاع کے شعبہ ریسرچ ، زراعت توسیع و اڈایپٹو ریسرچ ،پاکستان فیڈ ل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیڈ فارم اور سبزیات کے بیج تیار کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ڈاکٹر شاہد نیاز ڈائریکٹر شعبہ سبزیات اس ٹریننگ کورس کی افادیت پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادشعبہ سبزیات ، اگرانومی ، انٹا مالوجی اورامراض نباتات کے زرعی سائنسدان موسم سرما کی سبزیوں بلخصوص ٹماٹر ، پیاز، مٹر ، گاجر ، مولی اور شلجم کے بیجوں کی تیاری کے لیے ان فصلوں کی کاشت اور بہتر دیکھ بھال بارے شرکاء کو لیکچر دیں گے۔

ڈاکٹر شاہد نیاز ڈائریکٹر شعبہ سبزیات آری فیصل آباد نے اس ٹریننگ کے انعقاد بارے بتایا کہ یہ ٹریننگ سبزیوں کے معیاری بیجوں کی مقامی سطح پرتیاری اور کاشتکاروں کوبروقت فراہمی میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ٹنل ٹیکنالوجی اور گرین ہاؤس ٹیکنالوجی کی ترویج سے پیداوار میں کئی گنااضافہ ممکن ہواہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ سبزیات کی نئی اورمخلوط اقسام کو سائنسی اور کمرشل بنیادوں پر کاشت کرکے پیداوار میں اضافہ کریں اور زیادہ منافع حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :