امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب صدر نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز کر دیا

منگل 30 ستمبر 2014 15:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب صدر نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز کر دیا ۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس شیعہ کا مرکزی رہنماء اور جامعتہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی بزرگ شیعہ عالم دین علامہ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

قاضی نیاز نقوی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ آئی ایس او کے مرکزی مسئولیت کی زمہ داری ایک اہم اور بڑی زمہ داری ہے یہ خدا کا لطف و کرم ہے کہ آپ پر یہ عنایت ہوئی اب یہ آپ پر انحصار ہے آپ ملت کے با شعور طلباء کے تربیت کے لئے کیا کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ایس او ملت تشیع کی صف اول کی تنظیموں میں سے ایک ہے اس کی بنیادوں میں شہداء کا خون اور بزرگ و مجاہد علماء کی بے نظیر خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نو منتخب صدر سے امید کرتا ہوں کہ وہ آئی ایس او کے استقلال کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہوئے صرف اور صرف خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے اسے ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :