جارج کلونی کا اہلیہ کوساڑھے سات لاکھ مالیت کی انگوٹھی کا تحفہ، جارج کلونی کی شادی کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کے ایک اطالوی دوست کی جانب سے کیا گیا
منگل 30 ستمبر 2014 21:22
بندقیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء)بالی وڈ کے اداکار جارج کلونی کی لبنانی نڑاد سماجی کارکن امل علم الدین کے ساتھ منگنی اور شادی عالمی میڈیا کا ایک بڑا موضوع رہی ہے۔ دونوں گذشتہ 12 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے لیکن شادی کے حوالے سے دوسری تقریب اٹلی کے شہربندقیہ میں کافار سیٹی بلڈنگ میں ہوئی جس میں جارج کلونی نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سات لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ایک انگشتری تحفے میں پیش کی۔
گزشتہ روزہونے والی تقریب میں بندقیہ شہرمیں بالی وڈ اداکاروں اور فلمی دنیا کے پرستاروں کا ایک ھجوم امڈ آیا تھا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارج کلونی کی شادی کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کے ایک اطالوی دوست کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں نوبیاہتا جوڑے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔(جاری ہے)
تقریب میں کلونی نے امل کو سات قیراط سونے اور ایک گراں قیمت ہیرے سے جڑی انگوٹھی تحفے میں پیش کی۔
تقریب کے اعلان کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے تک بندقیہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر ٹریفک پھنس گئی تھی۔خیال رہے کہ امل علم الدین انسانی حقوق کی علمبردار ہیں اور برطانیہ میں وکالت کرتی ہیں۔ وہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور فوجداری قانون میں تخصص رکھتی ہیں۔ جارج کلونی خود بھی انسانی حقوق سے متعلق ایشوز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انھوں نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں انسانی بحران کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.