سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات متوقع ہے، بھارتی میڈیا،دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت جلد ہوگی،رپورٹ
منگل 30 ستمبر 2014 23:18
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) بھارتی میڈیانے کہاہے کہ رواں سال نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد پیدا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کشمیری رہنماوں سے ملاقات کاوقت شائددرست نہیں تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے وزرائے خارجہ یا خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت کا بھی جلد امکان ہے۔
اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کیدوران بھی دونوں رہنماں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہوسکی ۔واضح رہے کہ دونوں ممالک درمیان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب بھار ت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماں سے ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے خارجہ سیکریٹری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.