صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری حکومتی اقدامات، سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں ،عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی حکومت پولیس ،انتظامیہ میں سیاسی عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہے،روزگار ، تعلیم، صحت کی سہولیات کی فراہمی ، معیشت کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 1 اکتوبر 2014 19:59
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری صوبائی حکومت کے اقدامات، پولیس، لیویز، انتظامیہ ،فورسز کی انتھک کاوشوں اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے، جن علاقوں میں پولیس، لیویز اور فورسز کے درمیان موثر رابطہ کاری کا نظام موثر بنایا گیا وہاں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، سیکریٹری داخلہ محمد اکبر حسین درانی، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی ، قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس احسن محبوب اور ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیر طاہر نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں گذشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری آئی ہے، دہشت گردی، فرقہ وارانہ تشدد، قتل، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، اجلاس کو امن و امان کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، صوبائی حکومت کا امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت پولیس اور لیویز کے استعداد کار اور صلاحیت کار میں اضافے، اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر ضروری سازو سامان کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اور کاروباری طبقے کا حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،پولیس ، لیویز اور امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں میں موثر رابطہ کاری سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، صوبائی حکومت پولیس اور انتظامیہ میں سیاسی عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.