وزیراعلیٰ کے 5اضلاع کے10 گھنٹے تک دورے کی جھلکیاں،وزیراعلیٰ سیالکوٹ ائیر پورٹ سے وین پر سفر کر کے کئی کلومیٹر دور سمڑیال پہنچے،وزیراعظم محمد نوازشریف کاسیلاب کے دوران شاندار کارکردگی پر پنجاب کے وزیراعلی کو خراج تحسین
بدھ 1 اکتوبر 2014 22:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متاثرین سیلاب کو پہلی قسط کے طو رپر مالی امداد کے آغاز کے پہلے روز 5متاثرہ اضلاع حافظ آباد،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے علاقوں کا 10گھنٹے تک دورہ کیااورسیلاب زدگان کو دنوں میں مالی امداد کی ادائیگی کے آغاز کا وعدہ پورا کیا-پاکستان کے کسی بھی لیڈر کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کا اتنا تیز رفتار اور شفاف نظام اس سے قبل کبھی مشاہدے میں نہیں آیا۔
#وزیراعلیٰ سیالکوٹ ائیر پورٹ سے وین پر سفر کر کے کئی کلومیٹر دور سمڑیال پہنچے-وزیراعلیٰ وین کے سفر کے دوران انتہائی خوشگوارموڈ میں دکھائی دئیے اور انہو ں نے اپنے ساتھ وین میں سفر کرنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گپ شپ کی۔(جاری ہے)
#وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیرآباد میں سیلاب زدگان کو مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کے دوران دن رات کام کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیڈر وہی ہوتا ہے جومشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہو ۔
وزیراعظم نے کہاکہ شہبازشریف نے مصیبت زدہ عوام کے لیے انتہائی محنت اورجانفشانی سے کام کیا ہے اور خود ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کی اور اب وہ بحالی کے کام کو ایک مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔میں سمجھتا ہو ں کہ یہ شہبازشریف کی لیڈر شپ کا کمال ہے کہ متاثرہ افراد کو اتنی جلدی شفاف طریقے سے امدادی رقوم کی ادائیگی کا کام شروع ہوچکا ہے جس پر میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.