بحیثیت پاکستانی دل سے افواج پاکستان کا احترام کرتا ہوں‘الطاف حسین
جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:19
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور فریقین نے اختلافات اور مطالبات کو فوری طور پر سنجیدہ اور با معنی مذاکرات سے حل نہ کیا تو خا کم بدہن وہ لمحہ نہ آجا ئے کہ پو رے ملک یا ملک کہ حصوں حصوں کی بو لی لگا کر اس کو فروخت کر نے کا نیلام گھر سجا یا جا ئے ملک کی تما م سیاسی اور مذ ہبی جما عتوں، سنجیدہ اور باہنر قلم کا روں،نیک اور دین دار دا نشوروں سے اپیل کی کہ وہ فی الفور آگے بڑھ کر معاملا ت کومذاکرات سے حل کرنے پردونوں فریقین کودلائل کے ساتھ سمجھائیں اورملک کوسیاسی کشمکش کی دلدل سے باہر نکالیں ۔
ان خیالات کااظہار الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اراکینِ و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی اس بات پر سو فیصد اتفاق کیا کہ ملک میں موجود ہ حکومت اور سیاسی جماعتوں کے مابین جاری چپقلش نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے نزدیک ترین کر دیا ہے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے چندساتھیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پرجو 14 سوالات پرمبنی خط بنام چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان جنرل راحیل شریف کوتحریرکیے تھے اس پربعض حلقوں کے تحفظات کی نشاندہی کی جس پر الطاف حسین نے کہاکہ فوج ہرمظلوم ،محروم اور تواتر کے ساتھ زیادتی کاشکار ہونے والوں کیلئے امید کی آخری کرن کی حیثیت رکھتی ہے اوربحیثیت پاکستانی افواج پاکستان میری اپنی ہی فوج ہے اورمیں فوج کے ادارے کادل سے ہی احترام نہیں کرتابلکہ کھلے دل سے ان کی بیش بہاقربانی کا معترف بھی ہوں۔
اگرکچھ عناصر فوج کی وردی پہن کراس کے تقدس کومجروح کرنے کاسبب بنتے ہیں تواس کی نشاندہی کرناصرف میراہی نہیں بلکہ ہرسچے محب وطن کافرض ہے۔انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان اور بارڈرز پر ہمارے ہزاروں فوجی وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرچکے ہیں اورآج بھی ایک طرف دہشت گردوں سے نبردآزماء ہیں تو دوسری طرف آئی ڈی پیز اورسیلاب زدگان کی دیکھ بھال میں رات دن مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہردکھ اور تکلیف میں انسان اپنوں کوہی پکارتاہے ،غیروں کونہیں پکارتااورافواج پاکستان کومیں بھی ملک کے ہرشہری کی طرح اپنا بھی محافظ سمجھتاہوں لہٰذا فوج کوپکارکراور اس کی امدادکاطالب بن کرمیں نے کونساگناہ کیاہے ؟ لیکن پھربھی اگرمیرے کسی جملے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتومیں اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.