یورپ کی ساکھ خطرے میں ہے، انجیلا مرکل

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:36

یورپ کی ساکھ خطرے میں ہے، انجیلا مرکل

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاہے کہ یورپ کی ساکھ خطرے میں ہے۔ برلن میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر یورو زون کے ساتھیوں نے وعدے کے مطابق بجٹ پالیسیوں کا اطلاق نہ کیا تو یورپ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا ہے جہاں لوگ یہ کہہ سکیں کہ مالیاتی بحران ختم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :