دنیا کے گردتنہاء چکر لگانے والی پہلی خاتون پائلٹ جیری موک انتقال کرگئیں

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:46

دنیا کے گردتنہاء چکر لگانے والی پہلی خاتون پائلٹ جیری موک انتقال کرگئیں

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) دنیا کے گردتنہاء چکر لگانے والی پہلی خاتون پائلٹ جیری موک 88 سال کی عمر میں فلوریڈا میں انتقال کرگئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی خاتون جنہیں دی فلائنگ ہاؤس وائف کہا جاتا تھا فلوریڈا میں اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔جیری موک نے سیسنا طیارے سے 19مارچ 1964کو اپنے سفر کا آغاز کیا اْس وقت اْن کی عمر 38 سال تھی۔ ان کے مشن کا نام اسپرٹ آف کولمبس تھا، جیری نے 37 ہزار 180کلومیٹر کا فاصلہ 29 دن میں طے کیا۔

متعلقہ عنوان :