تاریخ میں پہلی بار سویڈن میں ٹرانسپلانٹ سے بچے کی پیدائش

ماں بننے والی 36برس کی خاتون کو معمر خاتون نے اپنا رحم مادر عطیے میں دیا تھا

اتوار 5 اکتوبر 2014 15:07

تاریخ میں پہلی بار سویڈن میں ٹرانسپلانٹ سے بچے کی پیدائش

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 5اکتوبر 2014ء) سویڈن میں ایک خاتون نے ٹرانسپلانٹ کیے ہوئے رحم مادر کے ذریعے بچے کو جنم دیے دیا،،ڈاکٹروں کیمطابق طبی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔سویڈن میں پہلی بار ٹرانسپلانٹ کیے ہوئے رحم مادر کے ذریعے ایک بچے کو جنم دے دیا،،پہلی بار پیوندکاری کیے ہوئے رحم مادر سے کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ماں بننے والی چھتیس برس کی خاتوں کو ایک معمر خاتون نے اپنا رحم مادر عطیے میں دیا تھا ۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی قبل از وقت پیدائش ستمبر میں ہوئی اور پیدائش کے وقت اس کا وزن پونے دو کلوگرام تھا،ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے نے پیدائش کے بعد جب پہلی چیخ لگائے تو انہیں یقین ہوگیا کہ وہ صحتمند ہے،بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا حیرت انگیز ہے،ڈاکٹروں کے مطابق اب بچے اور ماں دونوں کی صحت بہتر ہے۔