دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں نو زائیدہ بچوں کی سکیورٹی کے باوجود بچوں کے اغواء کے واقعات ہوتے ہیں‘ رپورٹ

اتوار 5 اکتوبر 2014 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 5اکتوبر 2014ء) امریکہ سمیت دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں نو زائیدہ بچوں کی سکیورٹی اور انتہائی دیکھ بھال کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں تاہم پاکستان کی طرح ان ممالک میں بھی بچوں کے اغواء کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ۔امریکہ اور یورپی ممالک کے ہسپتالوں میں نوزائیدہ بچے کی سکیورٹی اور سیفٹی کیلئے واضح قوانین نافذ ہیں۔

اس کے باوجود پھربھی بچوں کے اغواء کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ادارے نیشنل سنٹر فارمسنگ اینڈ ایکسپلائٹڈ چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق 1983 سے لیکر2008تک 122 نوزائیدہ بچے اغواء ہوئے جس کے بعدامریکی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات نافذ کئے۔ امریکی ہسپتالوں نے اپنی ویب سائٹس پر بچوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کیلئے ہدایات بھی جاری کیں والدین کو میڈیا میں بچوں کی پیدائش سے متعلق اعلان کرنے سے بھی منع کیا جاتا ہے۔

نوزائیدہ بچوں کے پیروں کے ساتھ سکیورٹی ٹیگ لگائے جاتے ہیں جیسے ہی ان ٹیگز کو ہٹانے کی یا ہسپتال کی حدود سے باہرلے جانیکی کوشش کی جاتی ہے ہسپتال کے کنٹرول روم میں الارم بج جاتا ہے۔ نرسری میں متعلقہ عملے کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

متعلقہ عنوان :