پاکستان اسٹیل ملز میں بھٹیوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پیداواری عمل شدید متاثر

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) پاکستان اسٹیل ملز میں بھٹیوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پیداواری عمل شدید متاثر ہورہا ہے،مرمتی کام کے لیے حکومت انتظامیہ کو پیسے نہ دے سکی۔ پاکستان اسٹیل ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح مل میں چلنے والا واحد بلاسٹ فرنس بھی لیکیج کے باعث بند کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اسٹیل ملز میں دو بلاسٹ فرنس ہیں جن میں سے ایک پہلے ہی خام مال کی عدم دستیابی کے باعث ایک سال سے ٹھنڈا پڑا ہے۔اس کے علاوہ کنورٹر پلاں ٹ بھی گزشتہ روز جواب دے گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملیں بڑی مشکل سے اپنی پیداواری صلاحیت کے 25 فیصد استعمال پر پہنچی تھیں لیکن پروڈکشن میں خلل آنے سیکارکردگی پھر سے شدید متاثر ہونے لگی ہے۔

متعلقہ عنوان :