مدینہ منورہ میں 55ارب ریال کی لاگت سے حاجیوں کی رہائش کیلئے خصوصی شہر کی تعمیر شروع
جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:45
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) مدینہ منورہ میں زائرین کے لئے خصوصی کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے 55ارب ریال کی لاگت سے شاہ عبد اللہ سٹی برائے حجاج کے پہلے مرحلے پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔یہ شہر 16لاکھ مربع میٹر اراضی پر پھیلا ہو گا اور 100کثیر المنزلہ رہائشی ٹاورز کا تعمیراتی منصوبہ دوسال میں مکمل ہو گا۔
یہ منصوبہ مسجد نبوی کے مغرب میں تین کلومیٹر دور واقع اراضی پر شروع کیا گیاہے جو مسجد میقات سے بھی تین کلومیٹر اور تاریخ اسلام کی سب سے پہلی مسجد قبا سے 900میٹر کے فاصلے پر ہے ۔مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان نے بتایا ہے کہ شاہ عبد اللہ نے وزارت خزانہ کو اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے -اس منصوبے کا نام دارالھجرہ رکھا گیا ہے- یہاں تعمیر کئے جانے والے 100ٹاورز میں سے 20انتظامی مقاصد کے لئے جبکہ 80رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونگے ہر عمارت کی 30منزلیں ہونگی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.