گریٹ شہدائے سندھ پولیس پیس مشن سائیکل ریس 19اکتوبر کو ہوگی ،عابد علی ایڈووکیٹ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) دہشت گرد و ں اور منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے سندھ پولیس کے شہید ہونے والے دو سگے بھائیوں سفیر بٹ و سعید بٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”دوسری پاکستان اوپن شہیدسعید بٹ سفیر بٹ میموریل گریٹ شہدائے سندھ پولیس پیس مشن سائیکل ریس “19اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی ۔یہ بات آج ایک خصوصی بریفنگ میں ریس کے چیئر مین معروف قانون دان عابد علی ایڈووکیٹ آ ف سندھ ہائی کورٹ اور ریس کے چیف آرگنائزر انٹرنیشنل سائیکلسٹ ملک کلیم احمد اعوان نے بتائی ۔

50کلو میٹر طویل سائیکل ریس پولیس ہیڈ آفس آئی چندریگر روڈ سے شروع ہوگی اورشاہین کمپلیکس ، گورا قبرستان ، نرسری، کارساز ، ائیرپورٹ ، ملیر کینٹ بائی پاس ، سُپر ہائی وے ، گلشن معمار ، سہراب گوٹھ ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، مری ڈرائیون، نیشنل اسٹیڈیم، نیو ٹاون ، نیو ایم اے جناح روڈ ، اسلامیہ کالج سے ہوتی ہوئی مزار قائد کے وی وی آ ئی پی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگی ۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ ریس میں ابتدائی تین پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں ہزاروں روپے کے نقد انعام کے علاوہ گولڈ میڈل ، گولڈن ٹرافیاں اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے ریس میں شرکت کے خواہشمند فون0300-2501823پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :