آسٹریلیا کیخلاف سیریز بچانے کا آ ج آخری موقع ہے ،امید ہے میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائینگے‘ کپتان گرین شرٹس،
لڑکوں کوماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا،فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آئی‘ مصباح
جمعرات 9 اکتوبر 2014 19:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز بچانے کا آ ج آخری موقع ہے ،امید ہے میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائینگے‘ لڑکوں کوماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔
(جاری ہے)
یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آج جمعہ کو دوسرا ایک روزہ میچ انتہائی اہم ہونے کے ساتھ سیریز بچانے کا آخری موقع ہے لیکن امید ہے کہ کہ کینگروز کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ جیت کر سیریز میں واپس آ جائیں گے ،اس کے لئے تمام لڑکوں کو ماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ آخری لمحات میں زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے جبکہ دیگر فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم با صلاحیت ہے اور آج کم بیک کرکے سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 3ایک روزہ میچز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.