دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا

میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سکور کیے، لورکین ٹکر کی نصف سنچری، شاہین آفریدی کی 3 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 مئی 2024 21:20

دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2024ء ) دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیدیا۔ دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ تقریباً 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ دوسرے ٹی ٹونٹی کا ٹاس بھی مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے ہوا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

آئر لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا آغاز دھواں دار انداز میں کیا اور پہلے تین اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر شاہین ، محمد عامر اور نسیم شاہ کی اوورز میں باونڈریز سکور کیں ۔ پھر چوتھے اوور میں شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اوپنرز بلبرائن 16اور پال اسٹرلنگ 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہیری ٹیکٹر 32 سکور بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

کرٹس کیمفر 22 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ جارج ڈوکریل 15 سکور بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے ۔ مارک اڈئیر 9 سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی 3، عباس آفریدی 2جبکہ نسیم شاہ اور محمد عامر ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل جمعہ کو کھیلے گئے تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔ آئرلینڈ کی ٹیم پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، اینڈریو بلبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :