کامیاب ضرب عضب پر فوج کو مبارکباد،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم
جمعہ 10 اکتوبر 2014 11:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران انھوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران فوج کے کردار کو سراہا ، پاک فوج کے افسر اور جوان بہادری سے لڑ رہے ہیں۔
انھون نے بتایا کہ آج کے اجلاس کا ایجنڈا کنٹرول لائن پر کشیدگی اور ضرب عضب ہے۔اعلیٰ عسکری قیادت نے اجلاس کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2014 کے دوران بھارت نے 230 مرتبہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے 10 سے زائد شہری شہید ہوئے۔(جاری ہے)
پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ایل او سی کا معاملہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے وفد کے سامنے اٹھایا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.