بھارت نے منی وار شروع کر دی،تین لاکھ گولیاں، اکتیس ہزارمارٹرفائر کیے گئے،ڈی جی رینجرز
جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:40
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید خان نے کہا ہے کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ منی وار کر رہا ہے ، بھارتی جارحیت کی کوئی عسکری وجہ نظر نہیں آتی، ان کا کہنا ہے شاید اس کے پیچھے بھارت کی اپنی سیاسی وجوہات ہوں۔ ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید خان نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ منی وار کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی کوئی عسکری وجہ نظر نہیں آتی ۔ ڈی جی رینجرز نے کہا شاید اس جارحیت کے پیچھے بھارت کی اپنی سیاسی وجوہات ہوں ۔
(جاری ہے)
ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ 2010 ء سے 2014 ء کے درمیان بھارت کی طرف سے 3 لاکھ 48 ہزار 461 گولیاں فائر کی گئیں ۔
اس دوران 31 ہزار 868 مارٹر گولے فائر کئے گئے ۔ اتنی زیادہ تعداد میں تو جنگ کے دوران بھی مارٹر فائر نہیں کیے جاتے۔ ڈی جی رینجرز نے بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دراندازی کا کوئی امکان نہیں ۔ دراندازی صرف اسی صورت ممکن ہے جب بی ایس ایف اہلکار رشوت لے کر سرحد پر گیٹ کھولیں ۔ ان کا کہنا تھا ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کو بنیاد بنا کر بھارت اسے بین الاقوامی سرحد ڈکلیئر کرانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا 2010 ء سے 2013 ء تک بھارتی علاقے میں ایک بھی سویلین زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.