لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ Iکے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب52.55فیصد رہا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ I کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 52.55 فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

سالانہ امتحان 2014 ء میں کل 1 لاکھ 34 ہزار 585 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 70 ہزار725 امیدواران نے کامیابی حاصل کی۔سالانہ امتحان میں 64392 لڑکوں نے شرکت کی جن میں سے 26954 امیدواران کامیاب ٹھہرے اورکامیابی کا تناسب 41.86 فیصد رہا جبکہ70193 شرکت کرنے والی لڑکیوں میں سے 43771 نے کامیابی حاصل کی اسی طرح لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب 62.36 فیصد رہا ۔

متعلقہ عنوان :