Live Updates

انا ، ضد اور اقتدار کیلئے عمران خان نے انسانی جانوں اور ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا ہے‘ عرفان دولتانہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انا ، ضد اور اقتدار کے لئے عمران خان نے انسانی جانوں اور ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا ہے،ملتان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قلعہ ملتان کو سر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی، باشعور عوام نے جھوٹے الزام کی سیاست کرنے والے عمران خان کو مسترد کردیا ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو صرف تقاریر کرنے کا شوق ہے ، ان کے پاس تبدیلی اور ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والے پشاور میں میٹروبس شروع کرکے محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کی پیروی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سسٹم کو ڈی ریل کرنے والے ہرگزعوام کے دوست نہیں ہوسکتے ،لندن پلان کی ناکامی نے کزنز کو حواس باختہ کردیا ہے پارٹیاں بدلنے والے شاہ محمود جلد ”گو عمران گو“ کے نعرے لگاتے نظر آئیں گے ۔

عوام عمران خان اور شاہ محمود کی ڈرامے بازیوں کو خوب سمجھتے ہیں ، شاہ محمود برسوں اقتدار سے چمٹے رہے مگر انہوں نے اہل ملتان کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ محمد شہباز شریف ملتان کے لوگوں کے دکھ درد اور مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ہر وقت ان کی مدد کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں کیا حکومت پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانا ہی عمران خان کی انقلابی سیاست ہے ۔شیخ رشید کے دعوے اور عمران کے الزامات اپنی موت آپ مر گئے -عمران خان نے جس کو چپڑاسی بھی نہ رکھنے کا اعلان کیا آج اسے گلے لگا لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :