ملالہ یوسفزئی کو نوبل ایوارڈ ملنے کی خوشی میں بدین کے نیشنل اسکول اینڈ کالج میں تقریب

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 19:32

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) ملالہ یوسفزئی کو نوبل ایوارڈ ملنے کی خوشی میں ہفتہ کو بدین کے نیشنل اسکول اینڈ کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں شریک طلبہ وطالبات اور پرنسپل سید طاہر احمد شاہ نے اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی کو نوبل ایوارڈ حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس خوشی کو پورے پاکستان کی خوشی قرار دیا اور کہا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے تقریب سے مصطفی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :