کوئٹہ، بولان میڈیکل کالج کا اعلامیہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:18

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام طلباء وطالبات اور ٹیچنگ اسٹاف کو مطلع کیا گیا ہے کہ کالج ہذا عید کی تعطیلات کے بعد تمام تر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور مختلف پروفیشنل کے سالانہ امتحانات جنوری 2015ء کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونا متوقع ہے۔

(جاری ہے)

کلاسز میں 75فیصد حاضری لازمی ہے، 75فیصد سے کم حاضری پر امتحانی فارم روک دیئے جائیں گے۔ لہٰذا تمام طلباء وطالبات اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اکالج ہٰذا کی بسیں اپنے مقررہ روٹ پر چلیں گی۔