چین کے ساحلی شہر میں شدید دھند کے باعث ٹریفک متاثر پروازیں بھی معطل کر دی گئیں

اتوار 12 اکتوبر 2014 12:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) چین کے ساحلی شہر میں شدید دھند کے باعث ٹریفک متاثر پروازیں بھی معطل کر دی گئیں ۔چین کے شہر تیان جن ،میں دھند کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شدید دھند کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی۔تیان جن سے گزرنے والی 14 شاہراہوں کو بند کر دیا گیااور پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔محکمہ موسمیات نے رات بارش کی پیش گوئی کی جس کے بعد مطلع صاف ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :