ایبولا پر تین ماہ میں قابو پایا جا سکتا ہے اقوامِ متحدہ
زیادہ بہتر معاشرتی آگاہی کی مدد سے مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے خصوصی ایلچی کی گفتگو
اتوار 12 اکتوبر 2014 12:31
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء)اقوامِ متحدہ کے ایبولا کے بارے میں خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کی ہے کہ اس وبا پر تین ماہ کے اندر اندر قابو پایا جا سکتا ہے۔ڈیوڈ نیبارو نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اس وقت ایبولا کے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے تاہم زیادہ بہتر معاشرتی آگاہی کی مدد سے اس مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اب یہ معلوم ہو رہا ہے کہ اس کی منتقلی کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ متاثرہ مریضوں کو الگ تھلگ کر دیا جائے تاحال ایبولا کے 8300 مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں کم از کم 4033 افراد اس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ان میں سے 4024 ہلاکتیں مغربی افریقی ملکوں گنی، لائبیریا اور سیئرالیون میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ نائجیریا، سینیگال، سپین اور امریکہ میں بھی اس مرض کے کیس درج کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.