آزاد خیال لڑکی ہوں بیجا پابندیاں برداشت نہیں کرتی ‘ متیرا

اچھا جیون ساتھی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے ،فاران جیسا پیارکرنے والا شوہر ملنے پر خدا کی شکر گزار ہوں

اتوار 12 اکتوبر 2014 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) پاکستان کی مایہ نا زاداکارہ و ماڈل متیرانے کہاہے کہ اچھا جیون ساتھی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اورخدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے فاران جیسا پیارکرنے والا شوہر عطاکیاہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ایک نجی محفل میں میری ملاقات فاران سے ہوئی جو پیار میں بدل گئی اور آخر ہم دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ۔

(جاری ہے)

متیرا نے کہا کہ عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کاہوتا ہے میرے خاوند میری رائے کا احترام کرتے ہیں ہم دونوں میں بڑی انڈر سٹینڈنگ ہے ۔بیٹے کی پیدائش کے بعد میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں جن کو بڑے احسن طریقے سے نبھا رہی ہوں ۔آزاد خیال لڑکی ہوں بیجا پابندیاں برداشت نہیں کرتی ۔چائینز فوڈ میری پسندیدہ خوراک ہے ۔شو بز کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔