ٹنل ایگریکلچر کے فروغ سے سبزیوں کی پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 12 اکتوبر 2014 15:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے سبزیات کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو اپنائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اونچی ٹنل کی اونچائی 4 تا 5 میٹر ہوتی ہے، اس میں ٹماٹر، گھیا کدو، کریلا اور کھیرے کی بیلیں آسانی سے عمودی طور پر چڑھائی جا سکتی ہیں ۔

ٹنل کا رخ ہمیشہ لمبائی میں مشرق سے مغرب کی طرف رکھیں تا کہ سردیوں میں سورج کی شعاعیں زیادہ سے زیادہ ٹنل کے اندر ایک خاص زاویہ سے داخل ہو کر اندرونی ماحول کو گرم کر سکیں۔ نرسری لگانے کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جو کلر سے پاک ہو اور جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو۔ نرسری ہمیشہ جالی دار واک ان ٹنل بنا کر کاشت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :