ترکی نے دولت اسلامیہ کے خلاف اپنے فوجی آڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی
پیر 13 اکتوبر 2014 12:20
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے ترکی اتحادی فورسز کو اپنے فوجی آڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سوزن رائس نے کہا کہ امریکہ اس نئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں ترکی ملک کے جنوب میں واقع انسرلک نامی اییر بیس کے استعمال کی اجازت دینے پر راضی ہو گیا۔
سوزن رائس نے کہا کہ ترکی حال ہی میں اپنے ہوائی اڈے اور اپنے خطے کو امریکہ کے استعمال کیلئے دینے پر راضی ہوا ہے تاکہ وہاں سے معتدل شامی حزب اختلاف کی عسکری قوت کو تربیت دی جا سکے اور وہاں سے عراق و شام میں سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نیا عہد ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.