پنجاب بورڈ کا امتحانی فیسوں سمیت 43 کیٹگری کی فیسوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ ‘حتمی منظوری پی بی سی سی کی میٹنگ میں دی جائیگی

منگل 14 اکتوبر 2014 15:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پنجاب بورڈ نے امتحانی فیسوں سمیت 43 کیٹگری کی فیسوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ ‘حتمی منظوری پی بی سی سی کی میٹنگ میں دی جائیگی محکمہ ایجوکیشن ذرائع کے مطابق پی بی سی سی کی ہونیوالی میٹنگ میں اس کی حتمی منظوری دی جائیگی سفارشات کی منظوری کے بعد رزلٹ کارڈ‘ اسناد کے حصول‘ مائیکرو سرٹیفکیٹ‘ این او سی مضمون تبدیلی‘ ری چیکنگ‘ امیدوار یا والد کے نام میں درستگی یا تبدیلی‘ سرٹیفکیٹ رزلٹ کارڈر ویری فکیشن سمیت 43 کیٹگری میں 30 فیصد اضافہ کیا جائیگا پی بی سی سی کی طرف سے سفارشات میں فیس کے اضافے کیلئے بھی منظوری کے بعد ڈوبلیکیٹ سند کی فیس 21 سو سے بڑھا کر 3 ہزار‘ ارجنٹ ڈوبلیکیٹ سند کی فیس 31 سو سے بڑھا 45 سو روپے‘ ڈوبلیکیٹ رزلٹ کی فیس 8 سو سے بڑھا کر 1 ہزار روپے‘ ارجنٹ ڈوبلیکیٹ رزلٹ کارڈ کی فیس 11 سو سے بڑھا 15 سو روپے‘ تیسری بار سند کی کاپی لینے کی فیس 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :