پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن ووچرسکیم کا 13واں مرحلہ لانچ کر دیا

منگل 14 اکتوبر 2014 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچرسکیم میں توسیع کا 13واں مرحلہ لانچ کر دیا ۔اس مرحلے کے دوران پارٹنر شپ کے لئے نجی سکولوں ،این جی اوز اور منافع بخش و غیر منافع بخش اداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایجوکیشن ووچر سکیم کا 13واں مرحلہ بہاولپور،خانیوال ،میانوالی ،پاکپتن ،سرگودھا اور شیخوپورہ میں لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد ان اضلاع کے بے وسیلہ طالب علموں کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم دلانا ہے ۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مستحق بچوں کو تعلیمی ووچر زجاری کرتی ہے جبکہ پارٹنر سکول ووچر والے طالب علموں سے تعلیمی اخراجات وصول کرنے کے مجاز نہیں ہوتے۔اس سکیم کا مقصد بے وسیلہ طالب علموں کو تعلیمی اخراجات سے بے نیاز کر کے ان کے سکول تک رسائی آسان بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :