تین روزمیں گیارہ بچوں کی ہلاکتیں، جمہوریہ ڈومنکن کے وزیر صحت برطرف
منگل 14 اکتوبر 2014 20:56
سینٹ ڈومنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) بچوں کے ایک ہسپتال میں تین روز میں 11بچوں کی ہلاکت کے بعد جمہوریہ ڈومنکن کے وزیر صحت کو برطرف کردیا گیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ ان کی برطرفی میڈیکل ٹیم میں ”خامیوں“ کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے ،ہلاک ہونیوالے بچوں میں سے آٹھ کی عمر ایک سال تھی ۔یہ اموات تین اور پانچ اکتوبر کے درمیان اس وقت ہوئیں جب بچوں کو لاحق مختلف امراض ،جن میں پھیپھڑے اور دل کی تکالیف ،پیٹ کے امراض اور انفیکیشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق جسے اس واقعہ کے بعد قائم کیا گیا تھا ،کہا گیا ہے کہ ان بچوں کی اموات طبی افراد کی کی نااہلی کی وجہ سے واقع ہوئی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں گزشتہ جمعہ کو وزیر صحت فریڈے ہیڈلگو اور ہسپتال کی ڈائریکٹر روسا نیوس کو برطرف کردیا گیا ۔(جاری ہے)
نئے وزیرصحت التغراسیا گزمین مارسینو کی تقرری پیر کو عمل میں لائی گئی اور ہسپتال کے عملے کے احتجاج کرنے کے پیش نظر ہسپتال کو فوجی تحویل میں دیدیا گیا ۔
ایس او ایس کمیٹی ، جس میں ہسپتال کے ملازمین بھی شامل ہیں ، کے کوآرڈینیٹر مریٹزا لوپز نے کہاکہ ہم اس ہسپتال کو فوجی تحویل میں دینے کی مخالفت کرتے ہیں ،ہم قاتل نہیں ہم ڈاکٹر ہیں ۔یہ تمام بچے اس کریبین ملک میں بچوں کے لئے سب سے بڑے طبی مرکز رابرٹ ریڈ کیبرل ہسپتال میں ہلاک ہوئے ہیں۔عملے نے شکایت کی ہے کہ ہسپتال کی بعض خدمات کی صورتحال بہتر نہیں ہے جو جمہوریہ ڈومنکن میں عمومی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.