چین میں غریبوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

بدھ 15 اکتوبر 2014 13:56

چین میں غریبوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) چین کے ایک سینئر سرکاری افسرنے انکشاف کیاہے کہ اس ایشیائی ملک میں آٹھ کروڑ سے زائد افراد خط غربت، یعنی ایک ڈالر فی یومیہ سے کم آمدنی، سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق چین میں غربت کا معیار سالانہ 2300 یوآن رکھا گیا ہے جو کہ ایک ڈالر یومیہ کے قریب بنتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی بینک نے خط غربت کو سوا ایک ڈالر فی یومیہ مقرر کر دیا ہے جس سے چین کے غریب افراد کی آبادی میں 200ملین افراد کا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :