محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے گندم کی کاشت کا خصوصی ہفتہ نشریات کا آغاز کردیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:01

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء ) محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے گندم کی کاشت کا خصوصی ہفتہ نشریات کا آغاز کردیا ہے ۔ یہ خصوصی نشریات ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے نشر ہونے والے زرعی پروگرام ”وسنے رہن گراں“کے دوران شام 5 بجے چلائی جائے گی ۔اس خصوصی ہفتہ نشریات کا آغاز وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کے کاشتکاروں کے نام پیغام سے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

15 سے 21 اکتوبر تک گندم کی کاشت بارے خصوصی ہفتہ نشریات میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت (فیلڈ) محمد بشیر، ڈائریکٹر گندم تحقیقاتی ادارہ، آری، فیصل آباد، ڈاکٹر مخدوم حسین کے علاوہ محکمہ زراعت کے ماہرین گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری، بارانی علاقوں کے لئے گندم کی منظور شدہ اقسام اور دیگر کاشتی امور بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ بارانی علاقوں کے گندم کے کاشتکار زرعی ماہرین کی سفارشات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ راولپنڈی اور ملحقہ بارانی علاقوں کے کاشتکار زرعی پروگرام ”وسنے رہن گراں“ کی نشریات ایف ایم 93.5 فریکیونسی پر سن سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :