ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام مال روڈ پر ٹریفک آگاہی مہم کا آغازہو گیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اشارے کی خلاف وزی سنگین جرم ہے اس بارے لوگوں کو آگاہی دینا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام مال روڈپر ٹریفک آگاہی مہم میں سی سی پی او کیپٹن محمد امین وینس، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ، ایس ایس پی وسیم سیال، مینیجر اٹلس ہنڈاودود احمد بٹ موجود تھے۔

(جاری ہے)

آگاہی مہم میں سکولوں کے طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس دوران لوگوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہر بھر میں اہم شاہراہوں پر تعینات وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ چوکوں میں لوگوں کو ٹریفک قوانین خصوصاََاشارے کی پابندی بارے ایجوکیٹ کریں ا ور انہیں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کریں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :