ہائیر ایجو کیشن کمیشن کا پشاور سمیت ملک کے سات جامعات کو سمارٹ یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ

بدھ 15 اکتوبر 2014 20:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے پشاور سمیت ملک کے سات جامعات کو سمارٹ یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔پشاور یونیورسٹی ،کراچی یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی ، بلوچستان یونیورسٹی ، قائد اعظم یونیورسٹی ، آزاد کشمیر یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں طلبہ کو چوبیس گھنٹے وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ کی سہو لت فراہم کی جائیگی ۔

اس سہو لت سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے طلبہ اپنے لیپ ٹاپ اور سمارٹ فون کے ذریعے ہر وقت کسی کیبل کے بغیر انٹرنیٹ سے منسلک رہینگے اور اساتذہ وکو اپنے اسائمنٹس اور دیگر مواد بھیجوا سکیں گے اس کے تمام تر اخراجات ہائیر ایجو کیشن کمیشن براداشت کرینگے پشاور یونیورسٹی میں وائی فائی سنگنلز کے لئے ٹاور نصب کئے جا رہے ہیں پشاور یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کو یہ سہو لت دیدی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تاہم انجینئرنگ یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی ،جناح کالج ،وغیرہ کے طلبہ و طالبات کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جائیگی ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے ابتدائی مرحلے میں پشاور یونیورسٹی کو اس ضمن میں آگاہ کردیاہے ۔ یہ سہو لت صوبے کی صرف ایک یونیورسٹی کو دی جائیگی ۔ تاہم بعدازاں اس پراجیکٹ کو خیبر پختونخوا کے تمام پبلک سیکٹر کے یونیورسٹیوں تک وسیع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :