نیپال ، ہمالیہ کی پہاڑ پر برف کے طوفان میں پھنس جانے سے 17 کوہ پیما ہلاک، 100 لاپتہ
بدھ 15 اکتوبر 2014 23:17
کھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ہمالیہ کی پہاڑ پر برفانی طوفان کی زد میں آکر 9 غیر ملکیوں سمیت 17 کوہ پیما ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ 150 سے زائد کوہ پیما اور گائیڈز ہمالیہ پہاڑ پر اپنی مہم پر روانہ ہوئے لیکن جلد ہی برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔
(جاری ہے)
حکام کے مطابق خراب موسم اور طوفان کیباعث بروقت امدادی کاروائیاں شروع نہ کی جاسکیں تاہم جب موسم کچھ بہتر ہوا تو فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور اب تک 17 کوہ پیما کی لاشیں نکا لی جاچکی ہیں جب کہ 22 کو زندہ بچا لیا گیا تاہم ابھی بھی 100 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں موسم بہتر ہونے کی وجہ سے ہزاروں کوہ پیما نیپال کے راستے ہمالیہ کی پہاڑ کا رخ کرتے ہیں تاہم طوفان کے باعث موسم اچانک خراب ہوگیا اور کوہ پیماوٴں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.