این اے 149: 175 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، عامر ڈوگر 34817 ووٹوں کے ساتھ آگے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 20:52

این اے 149: 175 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، عامر ڈوگر 34817 ووٹوں کے ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 286 میں سے 140 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار عامر ڈوگر جنہیں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، 34817 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار جاوید جنہیں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے، 27023 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں واضح برتری حاصل ہونے پر عامر ڈوگر کے حمایتی کارکنان نے ان کے ڈیرے پر جشن کا آغاز کر دیا ہے اور بھنگڑے ڈالنے کیساتھ ساتھ شدید ہوائی فائرنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔