سمارٹ واچ مزید اسمارٹ ہوگئی، مائیکرو سافٹ نے جدید ایپلیکیشن متعارف کرادی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)اسمارٹ واچ مزید اسمارٹ ہوگئی، مائیکرو سافٹ نے جدید ایپلیکیشن متعارف کرادی۔میسج ٹائپ کرنا ہے تو کی بورڈ کی ضرورت نہیں، نا ہی وائس ایپلیکیشن درکار ہے، بس انگلیوں کو قلم بنائیں اور جو لکھنا ہے لکھتے جائیں۔

(جاری ہے)

جی ہاں مائیکرو سافٹ نے اسمارٹ واچز کیلئے نئی ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے، جس کی مدد سے انگلی کے ذریعے ٹائپ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس ایپلیکیشن سے میسج ٹائپ کرنا زیادہ آسان ہے اور آٹو کریکٹ کی مدد سے غلطی کی گنجائش بھی کم ہوجاتی ہے۔انالوگ کی بورڈ نامی ایپ کو ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے، تاہم مائیکروسافٹ کے مطابق ابھی یہ ایپلیکیشن آزمائشی مراحل ہے۔