بائیومیٹرک نظام کے تحت الیکشن کرانے سے دھاندلی کاشورختم ہوجائیگا‘باؤ محمد منیر مغل

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:36

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) بائیومیٹرک نظام کے تحت الیکشن کرانے سے دھاندلی کاشورختم ہوجائیگاملک میں جب تک عوام کواس کی حقیقی قیادت نہیں مل جاتی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کااظہارصدرتنظیم مغلیہ کامونکے باؤمحمدمنیرمغل،چیئرمین ہیلپ ویلفیئرسوسائٹی عبدالجبارسرویا اورچیئرمین تحریک تحفظ عوامی حقوق رانامحمدناظرحسین ناصرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہرالیکشن کے بعددھاندلی کاشوربرپاہوجاتاہے اس شورکی سب سے بڑی وجہ ہمارے ملک میں رائج فرسودہ انتخابی نظام ہے جوکئی دہائیوں سے چلاآرہاہے۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے الزامات کوختم کرنے کیلئے بائیومیٹرک انتخابی نظام اپنانے کی اشدضرورت ہے اوراس کیلئے الیکشن کمیشن کوچاہئے کہ وہ آئندہ الیکشن سے قبل ملک میں بائیومیٹرک سسٹم رائج کرے تاکہ عوام کاالیکشن کے نتائج پراعتمادبحال ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :