شیخ رشید کے پاس اگر شرم نہیں ہے تو کسی سے ادھار مانگ لیں:رانا ثناءاللہ
جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کہتے تھے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کے پاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔
(جاری ہے)
صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کی بات کی ہے،ملتان کے الیکشن کے نتائج عمران خان اور قادری کے دھرنا سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے کیونکہ ثابت ہوگیا بڑا جلسہ کرنے اور ووٹ لینے میں فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے قربانی سے پہلے قربانی ہوگی اگر ایسا نہ ہوا تو نوازشریف چھا جائیں گے لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کےپاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 3 دن کی بات کرنے والے 6 ماہ پر آگئے ہیں اب یہ لوگ 2018ءتک چلے جائیں گے، حکومت کو 2018 ءتک کا مینڈیٹ ملا ہے اس لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.