چینی خاتون بینک میں رکھی کرنسی مشین میں بال پھنسا بیٹھی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 17:49

چینی خاتون بینک میں رکھی کرنسی مشین میں بال پھنسا بیٹھی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء)لمبے اور گھنے بالوں کی خواہش تو ہر خاتون کی ہوتی ہے لیکن لمبے بالوں کوسنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

چین کے دار الحکومت بیجنگ کے ایک بینک میں رقم جمع کرانے کیلئے آنے والی خاتون کے لمبے بال اچانک کرنسی مشین میں پھنس گئے۔ خاتون اور بینک کے عملے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد بھی جب بال نہ نکلے تو مجبوراً ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے 20منٹ کی جدوجہد کے بعد بالآخر بالوں کو مشین سے باہر نکال لیا۔