اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصدکمی ، کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.13 فیصد کمی ہوئی ؛پاکستان بیورو شماریات
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) رواں مالی سال2014-15کے چوتھے ماہ (اکتوبر 2014ء) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 17اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 1.13 فیصد کمی سے 211.52 پوائنٹس سے کم ہو کر209.14 پو ائنٹس تک پہنچ گیا۔
جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 1.10 فیصد کمی سے 218.98 پوائنٹس سے کم ہو کر216.58 پوائنٹس ہوگیا، اس ہفتے کے دورا ن چنے کی دال ،دال ماش ، مسور کی دال ، مونگ کی دال ،گڑ ،گندم،آٹا ،ویجی ٹیبل گھی اورسرخ مرچ سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،کیلا،آلو، زندہ مرغی ، انڈے،چینی ،ادرک ،اری چاول ، خوردنی تیل اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.