بھارتی کرکٹ بورڈ کا 2016 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ نہ کرنے پرغور شروع
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 19:20
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) انڈین کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر آئندہ سال ہونے والی دونوں ممالک کے درمیان شیڈول سیریز نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔ویسٹ انڈین ٹیم ان دنوں بھارت میں موجود ہے جس نے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ، ایک ٹی20 اور تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔
کھلاڑیوں اور بورڈ کے مابین معاوضوں کی ادائیگی کو لے کر شروع ہونے والے تنازع اور دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر انڈین کرکٹ بورڈ نے سخت مایوسی کا اظہار کیا دونوں ممالک کے درمیان 2016 میں طے شدہ سیریز بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا ہے۔بی سی سی آئی حکام کے مطابق کیربین ٹیم کا دورہ بھارت ادھورا چھوڑنا مایوس کن ہے تاہم اس حوالے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں 2016 میں دورہ ویسٹ انڈیز کی منسوخی بھی شامل ہے جس کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فروری اور مارچ میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ہونا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.