چنیوٹ،سیلاب متاثرین میں جعلی اور غیر معیاری بیج کی فروخت کا انکشاف

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 22:45

چنیوٹ،سیلاب متاثرین میں جعلی اور غیر معیاری بیج کی فروخت کا انکشاف

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) سیلاب متاثرین میں جعلی اور غیر معیاری بیج کی فروخت کا انکشاف تفصیلات کے مطابق فیڈ سرٹیفکیشن کے انسپکٹر رانا محمد اقبال نے گذشتہ روز سبزی منڈی چنیوٹ میں چھاپہ مارا اور وہاں مختلف گوداموں سے مٹر کا غیر معیاری بیج کے گٹو برآمد کرلیے رانا محمد اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بیج حکومت پاکستان نے ناقص قرار دیا ہے اور یہ بیج آڑھتی 7ہزار میں خرید کر کاشتکاروں میں پندرہ سے بیس ہزار روپے میں فروخت کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ افسوسنا ک امر یہ ہے کہ یہ بیج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر دیا جارہا ہے وہاں کے کاشتکار اس وقت مجبور ہیں اور یہ بیج ان آرتھیوں ادھا ر پر لے رہے ہیں لیکن کل ان کی فصل جب خراب ہوگی تو یہی آڑھتی ان سے سستے داموں مٹر خریدیں گے اور کاشتکار آڑھتیوں کے مقروض بھی رہیں گے انہوں نے حکومت کی طرف سے کریک ڈاؤن جاری ہے جلد دیگر آڑھتیوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو یہ ناقص بیج کاشتکاروں کو فروخت کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :