جدید تعلیم کے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،پرویز رشید

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 22:56

روٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم یافتہ اور جدید علوم سے آراستہ قوم کی ضرورت ہے اور حکومت پاکستان ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہالینڈ کے پہنچنے کے بعد روٹرڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 6ویں ایشیاء یورپ اجلاس ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مددگار ثابت ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ کلچر اور ایشیاء کی برانڈنگ کے ذریعے یہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :